فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ ’آسکر‘ کے بورڈ آف گورنرز نے ٹام کروز سمیت دیگر چار فلمی شخصیات کو رواں برس اعزازی ایوارڈز دینے کا اعلان کردیا۔
ٹام کروز کا شمار ہولی وڈ کے ہر دور کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، بد قسمتی سے انہوں نے اپنے 35 سالہ فلمی کیریئر میں ایک بھی آسکر ایوارڈ نہیں جیتا۔
ٹام کروز کو ان کی متعدد فلموں میں شاندار کردار ادا کرنے پر چار مرتبہ آسکر کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے لیکن انہوں نے کبھی بھی ایوارڈ نہیں جیتا۔
ان کی طرح دیگر تین فلمی شخصیات کو آسکر کا بورڈ آف گورنرز اعزازی آسکر ایوارڈ دے گا انہوں نے آج تک ایک بھی ایوارڈ نہیں جیتا۔
’نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق آسکر کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اکیڈمی نومبر 2025 میں ٹام کروز سمیت کوریوگرافر ٹریل بلیزنگ، اداکارہ ڈیبی ایلن اور وژنری پروڈکشن ڈیزائنر وین تھامس کو بھی اعزازی ایوارڈز دیے جائیں گے۔
بورڈ آف گورنرز نے چاروں شخصیات کے فن اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد نے نمایاں خدمات دیں، ان کی محنت کے عوض ہی انہیں اعزازی ایوارڈز دیے جا رہے ہیں۔
ٹام کروز اپنی ایکشن فلم ’مشن امپاسیبل‘ سیریز کی وجہ سے منفرد شہرت کے حامل ہیں لیکن اس باوجود وہ آسکر ایوارڈ جیتنے سے محروم رہے ہیں۔
دو سال قبل ان کی ایکشن فلم ’دی موورک‘ نے شاندار کمائی کی تھی اور انہیں بہترین اداکار کےلیے نامزد بھی کیا گیا تھا لیکن اس باوجود وہ ایوارڈ جیتنے سے محروم رہے تھے۔