گلشن معمار میں مقتولہ کی خاموشی سے تدفین ناکام، قتل کے الزام میں باپ گرفتار

ہماری ویب  |  Jun 23, 2025

گلشن معمار کے علاقے میں پولیس نے قتل کی گئی ایک بچے کی ماں سے خاموشی سے تدفین ناکام بناتے ہوئے مقتولہ کے باپ کو گرفتار کرلیا۔ ہماری ویب کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پولیس نے افغان کیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ آرام بی بی کے باپ کو گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی کے لیے لاش عباسی اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ آرام بی بی زوجہ محمد افغانی کے قتل کی اطلاع ملی تھی، جسے شوہر، والد یاسین اور دیگر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور ورثا خاموشی سے اس کی تدفین کرنے والے تھے، جس کے لیے قبر بھی تیار کروالی گئی تھی، اطلاع ملنے پر پولیس نے تدفین ناکام بناتے ہوئے لاش تحویل میں لے لی۔

پولیس کے مطابق آرام بی بی کے والد یاسین کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کا شوہر محمد افغانی ودیگر ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ ایس ایچ او گلشن معمار عبدالغفار کا کہنا تھا کہ مقتولہ آرام بی بی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں، معلوم ہوا ہے کہ آرام بی بی کی کم عمری میں شادی کروا دی گئی تھی اور مقتولہ ایک بچی کی ماں تھی، لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے، مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More