ایران کا اسرائیل پرملٹی وارہیڈ قدر- ایچ میزائل سے حملہ، اہم فوجی تنصیبات اورمعاشی مرکزتباہ

سچ ٹی وی  |  Jun 23, 2025

ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل پر میزائل حملے میں پہلی بار رملٹی وارہیڈ قدر- ایچ میزائل کا استعمال کیا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے آج آپریشن وعدہ صادق 3 کے تحت اسرائیل پر 21واں حملہ کیا جس میں سالڈ اور لکویڈ فیولڈ بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے میں پہلی بار ایک سے زائد وارہیڈ لے جانے والے قدر-ایچ میزائل کا استعمال کیا گیا اور میزائل کی درستگی اور اثر کو مزید بڑھانے کے لیے مختلف حکمت عملیوں کا استعمال کیا گیا۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے کہا گیا کہ ایرانی میزائلوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شمال سے جنوب تک کئی اہداف کو نشانہ بنایا۔ 

پاسداران انقلاب کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایران کے حملوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی اور مقبوضہ علاقوں میں رہنے والوں کو مستقل خطرے کے سائرن سننے ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے شہر اشدود میں واقع ایک بجلی گھر کو ایرانی میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔  جس کے نتیجے میں نقصان ہوا ہے،میزائل حملے کے بعد یروشلم میں کئی مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، تل ابیب اور دیگر مقامات پر بھی سائرن بج اٹھے،خوف کے مارے اسرائیلی محفوظ پناہ گاہیں ڈھونڈنے لگے۔

ایران کے حملے اس قدر خوفناک تھے کہ سڑک پرچلتی گاڑیوں کے ڈرائیورز اپنے حواس کھوبیٹھے اورگاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرادیں، اوراسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ عوام کو محفوظ جگہ میں منتقل ہونے اور اگلے حکم تک 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More