ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی کہتے ہیں امریکا نے جب بھی جارحیت کی۔ امریکی فوج کو منہ کی کھانا پڑی، ہماری سپا ہ کی کامیاب کارروائیوں نے دشمن کو اتنا بے بس کر دیا کہ کہ آج اصل منصوبہ ساز امریکہ کو میدان میں خود اترنا پڑا۔
مرکزی آپریشن سینٹر ذوالفقار سے ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف علاقوں میں موجود اعلیٰ فوجی افسران سے گفتگو کے دوران ان کی خدمات کو سراہا۔
جنرل امیر حاتمی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔
اور کہا کہ آپ کی کامیاب کارروائیوں نے دشمن کو اس حد تک بے بس کر دیا کہ آج اصل منصوبہ ساز امریکہ کو میدان میں خود اترنا پڑا۔
جنرل امیر حاتمی نے مزید کہا کہ ہم انقلاب اسلامی کی تاریخ میں اور حتیٰ کہ اس سے پہلے بھی، امریکیوں کی جانب سے بارہا جرائم کے گواہ رہے ہیں۔
یہ کوئی نیا واقعہ نہیں امریکیوں کے جرائم بار بار سامنے آئے۔
ہر بار جب انہوں نے کوئی جرم کیا، ایران نے پوری قوت سے اس کا جواب دیااور اس بار بھی یہی ہوگا۔