ایرانی سپریم لیڈر کا امریکی حملے کے بعد اسرائیل کو سخت سزا دینے کے عزم کا اظہار

ہماری ویب  |  Jun 23, 2025

ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا صیہونی دشمن کو سخت سزا دینے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس "پر اپنے فارسی زبان کے اکاؤنٹس سے شیئر کردہ پوسٹ میں اسرائیل کو سخت سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے "آپریشن مڈ نائٹ ہیمر" پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ "سزا جاری ہے۔"

انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن نے سنگین غلطی کی ہے، بڑا جرم کیا ہے۔ اسے سزا ملنی چاہیے اور اسے اب سزا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ میں امریکا بھی کود پڑا ہے۔ امریکا نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور ایرانی کو جوابی کارروائی سے باز رہنے کی تنبیہ بھی کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More