ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے جنگ بندی معاہدے کی تردید کردی

سچ ٹی وی  |  Jun 24, 2025

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے جنگ بندی معاہدے کی تردید کردی۔ عباس عراقچی نے کہا کہ فوجی کارروائیاں جاری ہیں، ایران اسرائیل جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوا۔ فوجی حملوں میں وقفے کیلئے بھی بات نہیں ہوئی، ایران کے فوجی حملوں پر حتمی فیصلے میں تاخیر ہے۔

عباس عراقچی کا مزیدکہنا تھا کہ اسرائیل جارحیت روک دے تو کارروائی نہیں کریں گے، ہماری بہادر مسلح افواج نے صہیونی حکومت کو سزا دینے کے لیے صبح چار بجے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھیں۔

فوجی کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے آخری دم تک دشمن کا مقابلہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More