’سگریٹ یا ویپ کبھی استعمال نہ کریں‘: آپ اپنے دل کا خیال کیسے رکھ سکتے ہیں

بی بی سی اردو  |  Jun 24, 2025

Getty Imagesعالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں ایک کروڑ 80 لاکھ افراد کی موت دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہے

ایک صحت مند دل آپ کے جسم کے صحیح طریقے سے کام کرتے رہنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ دل آپ کا خون پمپ کرتا ہے جس سے آکسیجن اور دیگر ضروری غذائی اجزا آپ کے جسمکے مختلف حصوں تک پہنچ پاتی ہے۔

امراضِ قلب (سی وی ڈی) دنیا میں موت کی سب سے عام وجہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں ایک کروڑ 80 لاکھ افراد دل کی بیماری کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔

سی وی ڈی کی وجہ سے ہونے والی ہر پانچ میں سے چار اموات کا سبب ہارٹ اٹیک اور سٹروک ہوتا ہے۔

کسی بھی بالغ شخص کا صحت مند دل آرام کرتے وقت 60 سے 100 مرتبہ دھڑکنا چاہیے۔ ماہرینِ امراضِ قلب کا ماننا ہے کہ اس رفتار کو حاصل کرنے کے لیے ہم روزانہ کام کر سکتے ہیں۔

امریکی ماہر امراض قلب ڈاکٹر ایون لیوین کا کہنا ہے کہ ’اچھی خوراک، ورزش اور تمباکو کی مصنوعات سے پرہیز کر کے ابتدائی زندگی میں دل کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکتا ہے۔‘

لیکن کیا محض صحت مند دل ہونا اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ کم ہو جائے گا؟

ہارٹ اٹیک یا دل کا دورہ کسے کہتے ہیں؟Getty Imagesدل کے دورے کے نتیجے میں ہونے والی نصف اموات علامات ظاہر ہونے کے پہلے تین یا چار گھنٹوں کے اندر ہوتی ہیں

کسی شخص کو ہارٹ اٹیک یا دل کا دورہ اس وقت پڑتا ہے جب دل کو خون کی فراہمی اچانک رک جائے۔

جب دل کو خون کے ذریعے ملنی والی آکسیجن کی فراہمی میں تعطل آتا ہے تو اس سے دل کے پٹھوں کو نقصان پہنچتا ہے اور اگر فوری علاج نہ کیا جائے تو دل کے پٹھوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اگر اس طرح دل کے ایک بڑے حصے کو نقصان پہنچ جائے تو دل دھڑکنا بھی بند کر دیتا ہے جسے ہارٹ اٹیک کہتے ہیں اور اس کے نتیجے میں موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

دل کے دورے کے نتیجے میں ہونے والی نصف اموات علامات ظاہر ہونے کے پہلے تین یا چار گھنٹوں کے اندر ہوتی ہیں۔ اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ دل کے دورے کی علامات کو طبی ایمرجنسی کے طور پر دیکھا جائے۔

دل کے دورے کی سب سے عام وجہ کورونری دل کی بیماری ہے۔ اس بیماری میں پلاک نامی ایک چکنائی والا مادہ شریانوں میں جمع ہو جاتا ہے جس سے شریانیں بہت تنگ ہو جاتی ہیں اور اس سے خون آسانی سے نہیں گزر پاتا۔

امریکہ میں ہر سال تقریباً آٹھ لاکھ پانچ ہزار افراد کو دل کا دورہ پڑتا ہے۔ ان میں سے چھ لاکھ پانچ ہزار افراد ایسے ہوتے ہیں جنھیں یہ پہلی مرتبہ ہوتا ہےاور دو لاکھ کے قریب افراد کو اس سے پہلے بھی ہارٹ اٹیک ہو چکا ہوتا ہے۔

امریکہ کے سینٹر برائے ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق اس شرح کا مطلب ہے کہ تقریباً ہر 40 سیکنڈ میں ایک شخص کو ہارٹ اٹیک آتا ہے۔

کیسے پتہ چلے گا کہ آپ کو ہارٹ اٹیک ہو رہا ہے؟Getty Imagesہارٹ اٹیک کی صورت میں صرف سینے میں شدید درد نہیں اٹھتا بلکہ درد کے ساتھ آپ کے سینے میں شدید دباؤ بھی محسوس ہو گا

دل کے دورے کی مختلف علامات ہو سکتی ہیں جن میں سب سے زیادہ عام سینے میں درد کا اٹھنا ہے۔ ہارٹ اٹیک کی صورت میں صرف شدید درد نہیں اٹھتا بلکہ مذکورہ شخص کو اپنا سینہ جکڑا ہوا اور دباؤ بھی محسوس ہوتا ہے۔

کچھ خواتین کو سینے میں درد کے ساتھ ساتھ گردن اور دونوں بازوؤں میں بھی درد محسوس ہو سکتا ہے۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ماہر امراض قلب ڈاکٹر ایلن بارسیگھیان کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک ابتدائی طور پر بدہضمی کی طرح بھی محسوس ہو سکتا ہے تاہم بدہضمی کے برعکس، دل کے دورے کی صورت میں اکثر آپ کے جسم کے دیگر حصے جیسے کہ بائیں بازو، جبڑے، کمر اور پیٹ میں بھی درد محسوس ہو سکتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کی دیگر علامات میں سر ہلکا محسوس ہونا یا چکر آنا، بہت زیادہ پسینہ آنا، سانس لینے میں دشواری اور سانس لیتے وقت گرگڑاہٹ کی آواز آنا شامل ہے۔

اگرچہ کچھ دل کے دورے اچانک آتے ہیں، بعض اوقات اس کی انتباہی علامات گھنٹوں یا کئی دن پہلے بھی سامنے آ سکتی ہیں۔ ان علامات میں سے ایک سینے میں اٹھنے والا وہ درد ہے جو آرام کرنے پر بھی دور نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر ایلن کہتی ہیں کہ اگر ہارٹ اٹیک کے تین گھنٹے کے بعد بھی خون کا بہاؤ بحال نہ ہو تو اس سے دل کے پٹھے متاثر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ وہ لوگوں کو مشورہ دیتی ہیں کہ جب تک طبی امداد نہ آئے وہ اسپرین کی گولی چبائیں۔

ڈاکٹر زور دیتے ہیں کہ اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کو دل کا دورہ پڑ رہا ہے تو اپنا علاج فوری شروع کروائیں۔

امریکی ماہر امراض قلب ڈاکٹر ایون لیوین کہتے ہیں کہ آپ کو اپنی صحت اور خود کو لاحق خطرات کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے۔ آپ کی عمر کتنی ہے، وزن کتنا ہے، کیا آپ تمباکو اور شراب نوشی کرتے ہیں اور آپ کے خاندان میں امراضِ قلب کی تاریخ۔

ڈاکٹر لیوین کہتے ہیں کہ اگر یہ تمام باتیں آپ کے خلاف ہوں اور آپ کو سینے میں دباؤ محسوس ہو تو فوری طور پر ہنگامی طبی امداد کے لیے رجوع کریں۔

ہارٹ اٹیک سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟Getty Images

دل کے دورے کے خطرے کو کم کرنے کے کئی طریقے ہیں، جس میں خوراک اور ورزش کے ذریعے بلڈپریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنا شامل ہے۔

کولیسٹرول آپ کے خون میں پایا جانے والا ایک مادہ ہوتا ہے جو صحت مند خلیوں کی تعمیر کے لیے ضروری ہے۔ تاہم بعض قسم کے کولیسٹرول کی زیادہ مقدار سے آپ کو دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

امراض قلب کے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے دل کی حفاظت کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنائیں۔

ڈاکٹرز کا مشورہ ہے کہ کم چکنائی اور زیادہ فائبر والی خوراک لیں اور ایک دن میں نمک کی مقدار چھ گرام سے زیادہ نہ ہونے دیں کیونکہ نمک کے استعمال میں زیادتی بلڈپریشر میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

اس کے علاوہ لوگوں کو بہت زیادہ الٹرا پروسیس شدہ کھانے اور سیر شدہ چکنائی والے کھانے سے پرہیز کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے کیونکہ غذائیں آپ کے خون میں کولیسٹرول بڑھاتی ہیں۔ ان کھانوں میں گوشت سے بنی پائی، کیک، بسکٹ، ساسیج، مکھن اور پام آئل والی غذائیں شامل ہیں۔

سینے کے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونی والی بچی کی پیچیدہ سرجری جس میں پسلیوں کو کاٹنا پڑاکیا غریب لوگ دل کی بیماریوں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں؟انسانی پاخانے سے بنی گولی جو آنتوں کا انفیکشن ختم کرنے کے لیے استعمال ہو گیسن فلاور اور کینولا آئل جیسے خوردنی تیل آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں یا فائدہ مند

متوازن غذا میں غیر سیر شدہ چکنائیاں شامل ہونی چاہئیں کیونکہ یہ گڈ کولیسٹرول کی سطح بڑھانے اور شریانوں کو کھولنے میں مدد دیتی ہیں۔

ان کھانوں میں تیل والی مچھلی، ایواکاڈو، گری دار میوے اور سبزیوں کے تیل شامل ہیں۔

صحت مند غذا کے ساتھ ساتھ باقاعدہ ورزش دل کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے سب سے مؤثر طریقوں میں سے ایک ہے۔ صحت مند وزن آپ کے ہائی بلڈ پریشر کے امکانات کو کم کرتا ہے۔

ڈاکٹر لیوین کا مشورہ ہے کہ ہفتے میں پانچ بار کم از کم 30، 30 منٹ ورزش کریں لیکن ان کی تجویز ہے کہ صحت مند طرز زندگی کے لیے ضروری ہے کہ سگریٹ یا ویپ ’کبھی استعمال نہ کریں۔‘

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق 24,927 افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ جو لوگ ای سگریٹ اور روایتی سگریٹ دونوں استعمال کرتے ہیں انھیں صرف روایتی سگریٹ پینے والوں کے برابر دل کی بیماری کا خطرہ ہوتا ہے تاہم وہ افراد جو صرف ای سگریٹ استعمال کرتے ہیں ان میں دل کے امراض کا امکان 30-60 فیصد کم ہوتا ہے۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جنھیں پہلے ہی ایک مرتبہ دل کا دورہ پڑ چکا ہو، ان میں سے تقریباً ہر پانچویں شخص کو پانچ سال کے اندر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دوبارہ ہسپتال میں داخل کروائے جانے کا امکان ہوتا ہے۔

امپیریل کالج لندن اور سویڈن کی لنڈ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے بعد مریضوں کو سٹیٹن اور ایزیٹیمیب دوائیں تجویز کرنے سے ان میں میں دوبارہ دل کا پڑنے کا خطرہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ دونوں دوائیں کولیسٹرول کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر ایلن کہتی ہیں کہ ’ہمارے پاس کئی دہائیوں کا ڈیٹا موجود ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول جتنا کم ہو گا، دل کے امراض کا خطرہ بھی اتنا ہی کم ہوگا۔‘

نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کے واقعات میں اضافہGetty Images2019 میں 18 سے 44 سال کی عمر کے تقریباً 0.3 فیصد لوگوں کو دل کا دورہ پڑا۔ 2023 تک یہ شرح بڑھ کر 0.5 فیصد تک پہنچ گئی

2019 میں 18 سے 44 سال کی عمر کے تقریباً 0.3 فیصد لوگوں کو دل کا دورہ پڑا۔ 2023 تک یہ شرح بڑھ کر 0.5 فیصد تک پہنچ گئی۔

ڈاکٹر ایون لیوین اس اضافے کو طرز زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں سے جوڑتے ہیں جس میں پراسیسڈ فوڈ کا زیادہ استعمال اور اس عمر کے افراد میں ورزش کے رجحان کی کمی شامل ہے۔

’ہم سب کو زیادہ متحرک رہنے کی ضرورت ہے، ضروری نہیں کہ آپ جم جائیں لیکن کچھ ورزش کریں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ کووڈ کے بعد سے اب لوگ زیادہ گھر سے کام کر رہے ہیں جو غیر صحت مند طرز زندگی کو فروغ دے رہا ہے۔

تمباکو نوشی کی وجہ سے شریانوں میں چربی میں اضافہ ہوتا ہے لیکن ڈاکٹر لیوین جیسے امراض قلب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ نوجوانوں میں ویپ کے نامعلوم اثرات کے بارے میں بھی فکرمند ہیں۔

ڈاکٹر ایلن بارسیگھیان کا کہنا ہے کہ ’جینیاتی عوامل جیسے فیملیئل ہائپرلیپیڈیمیا کسی بھی شخص میں پہلی مرتبہ دل کا دورہ پڑنے کے خطرے میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ تناؤ اور کم نیند جیسے ماحولیاتی عوامل کو تیزی سے معاون عوامل کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔‘

ہفتے میں صرف دو گھنٹے ورزش جو آپ کی زندگی بدل سکتی ہےماہر امراضِ قلب بن کر سرجریز کرنے والا ’جعلی ڈاکٹر‘ پانچ مریضوں کی مبینہ ہلاکت کے بعد کیسے پکڑا گیا؟کیا غریب لوگ دل کی بیماریوں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں؟ڈرامہ ’سسرال سمر کا‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ کینسر میں مبتلا: جگر کے سرطان سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟اے آئی تھیراپسٹ: ’جب آپ کو کوئی مدد دستیاب نہ ہو تو انسان تنکے کا سہارا لینے پر مجبور ہو جاتا ہے‘مونجارو: بھوک اور وزن کم کرنے والا انجیکشن لیکن کیا یہ ایک مستقل حل ہے؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More