شہرقائد میں مون سون کی پہلی بارش شہر میں جل تھل ایک ہوگیا، گزشتہ شب ہونے والی بارش کے دوران ڈالمیا روڈ پر بھی زو دار آواز کے ساتھ بجلی گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے تصدیق نہ ہوسکی۔
شہر کے مختلف علاقوں ملیر، نیو کراچی، ماڈل کالونی، طارق روڈ، گلشن اقبال، جمشید روڈ میں تیز اور معتدل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں گارڈن اور صدر میں بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
کئی علاقوں میں بارش کی پہلی بوند کے ساتھ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، محکمہ موسمیات کی وارننگ کے مطابق آج شہر میں مزید بارش متوقع ہے شہری احتیاط کریں، بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بارش کے باعث صدر میں مواصلاتی نظام متاثر رہا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری گھروں میں محفوظ رہیں، کسی بھی ہنگامی صورت حال میں رین ایمرجنسی ہیلپ لائنز سے رابطے میں رہیں۔