خیبر پختونخوا میں بارشوں سے کتنا جانی ومالی نقصان ہوا؟ ابتدائی رپورٹ آگئی

ہماری ویب  |  Jun 28, 2025

پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث 11 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد، 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور فلیش فلڈ سے سوات میں سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ صوبے کے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 50 گھروں کو جزوی نقصان ہوا جبکہ 6 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا سامنا رہا۔

پی ڈی ایم اے نے نوشہرہ اور چارسدہ کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال یا سیلاب سے قبل پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More