پاکستان میں پیر کی رات ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کردیا گیا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں یکم سے 15جولائی تک بر قرار رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کی گئی ہے۔ اس کا اعلان نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کیا گیا تھا۔
یاد رہے حکومت نے 15جون کو بھی پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لٹر اضافہ کیا تھا۔