پاکستان نے 12 سال میں پہلی بار سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کا اعزاز حاصل کرلیا

ہماری ویب  |  Jul 02, 2025

پاکستان کی جانب سے یکم جولائی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی گئی، یہ کردار اگرچہ علامتی نوعیت رکھتا ہے تاہم موجودہ سیاسی اور عالمی حالات میں پاکستان کا کردار اور اسٹریٹیجک اہمیت ہمیشہ غیر تسلیم کیا گیا ہے۔

پاکستان کا سلامتی کونسل میں یہ آٹھواں دور ہے تاہم سال 2013 سے اب تک صدارت سنبھالنے کا یہ پہلا موقع ہے۔

پاکستان نے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنا موجودہ 2 سالہ دور جنوری 2025 میں شروع کیا تھا جو دسمبر 2026 میں مکمل ہونا ہے۔

اگرچہ سلامتی کونسل کی صدارت ماہانہ بنیاد پر بدلتی ہے اور اسے براہِ راست انتظامی اختیارات حاصل نہیں ہوتے تاہم صدارت کا حامل ملک کونسل کے ایجنڈے، مباحثوں کے انداز اور ترجیحات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More