بلوچستان بس واقعہ میں ہلاک ایک ،گھر سے جنازے 2 اٹھے

ہماری ویب  |  Jul 12, 2025

کہیں والد کے جنازے میں شرکت کے لئے آنے والے دو سگے بھائی زندگی کی بازی ہار گئے اور کہیں والد اپنے بیٹے کا صدمہ برداشت نہ کر سکا، باپ نے جیسے ہی بیٹے کی میت دیکھی تو وہ بھی دنیا چھوڑ گیا۔ یہ دونوں حادثے بلوچستان میں شہید ہونے والوں کے گھر والوں کے ساتھ پیش آئے۔

یہ واقعہ بھی بلوچستان میں دہشتگردی سے ہلاک ہونے والوں کے گھر والوں کے ساتھ پیش آیا ہے۔ پنجاب کے ضلع میاں چنوں کے نواحی گائوں سے تعلق رکھنے والے غلام سعید کی میت جب انکے گھر پہنچی تو ان کے والد غلام سرور حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔غلام سرور کافی عرصہ سے بیمار تھے، بیماری کی اطلاع پر بیٹا چھٹی لے کر گھر آرہا تھا۔دونوں باپ بیٹے کی نماز جنازہ ایک ہی وقت پر گاؤں 72 پندرہ ایل میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں فوج کے دستہ کے علاوہ سیاسی، سماجی، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس سے پہلے دو بھائیوں کا جنازہ ادا کیا گیا تھا جو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کیلئے آ رہے تھے۔

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں جمعرات کی رات کو دہشتگردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی 2 کوچز میں سوار 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔جن میتیں پنجاب میں انکے آبائی علاقوں میں منتقل کرنے کے بعد تدفین کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More