پہلا ٹی20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

اردو نیوز  |  Jul 21, 2025

تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اتوار کو شیرِ بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں 111 رنز کا ہدف بنگلہ دیش نے 16 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے پرویز حیسن ایمان 56 اور ذاکر علی 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ان کے علاوہ تنزید حسن ایک، کپتان لٹن داس ایک اور توحید ہردوئے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے ایک اور سلمان مرزا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 20ویں اوور کی تیسری گیند پر 110 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ عباس آفریدی 22، خوشدل شاہ 17، صائم ایوب چھ، فہیم اشرف پانچ، محمد حارث چار، کپتان سلمان علی آغا تین، محمد نواز تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ابرار احمد صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے توحید ہردوئے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان کی جانب سے حسن نواز اور سلمان مرزا بغیر کھاتہ کھولے صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے تین، مستفیض الرحمان نے دو جبکہ مہدی حسن اور تنظیم حسن ثاقب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس ہیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

اس میچ میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد کی پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔

بنگلا دیش کی پلیئنگ الیون

اس میچ میں پرویز حسین ایمان، تنزید حسن، لٹن داس (کپتان)، توحید ہردوئے، شميم حسین، جاکر علی، ماحدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More