اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا

ہماری ویب  |  Jul 23, 2025

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ سے "ششماہی مانیٹری پالیسی رپورٹ" شائع کرنے کا اعلان کیا ہے اور مالی سال 26ء کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا پیشگی کیلنڈر جاری کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اسٹریٹجک پلان "وژن 2028" کے مطابق اور مانیٹری پالیسی کی تیاری میں شفافیت بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک ششماہی بنیاد پر ایک "ششماہی مانیٹری پالیسی رپورٹ" شائع کرے گا۔

یہ رپورٹس جولائی اور جنوری کے ایم پی سی اجلاسوں کے بعد دو ہفتے کے اندر شائع ہوں گی۔ ان رپورٹوں میں اسٹیٹ بینک اہم اقتصادی اظہاریوں کے بارے میں اپنی پیش گوئیوں کو اپ ڈیٹ کرے گا۔

اس کے علاوہ اہم اسٹیک ہولڈرز کے لیے مانیٹری پالیسی سے متعلق معلومات بھی ان رپورٹوں میں شامل ہوں گی۔ ان کوششوں کا مقصد مہنگائی کی توقعات کو قابو میں لا کر مانیٹری پالیسی کی ترسیل کے اثرات میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ کوششیں اس لیے بھی کی جا رہی ہیں کہ اسٹیٹ بینک مہنگائی کو ہدف بنانے والا نظام اپنانے کی طرف پیش رفت کرنا چاہتا ہے، اور یہ اقدامات ان کوششوں کا حصہ ہیں۔

مزید برآں ادارہ جاتی شفافیت بڑھانے اور طویل مدت کے دوران مالی منصوبہ بندی کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز میں اعتماد پیدا کرنے کی غرض سے اسٹیٹ بینک نے زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کے پیشگی کیلنڈر میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں پورے مالی سال 26ء کے لیے زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا شیڈول درج ذیل ہے:1۔ بدھ، 30 جولائی 2025ء2۔ پیر، 15 ستمبر 2025ء 3۔ پیر، 27 اکتوبر 2025ء4۔ پیر، 15 دسمبر 2025ء5۔ پیر 26 جنوری 2026ء6۔ پیر 9 مارچ 2026ء7۔ پیر 27 اپریل 2026ء8۔ پیر 15 جون 2026ءزری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا اگلا پیشگی کیلنڈر جولائی 2026ء میں جاری کیا جائے گا۔ اگر اعلان کردہ تاریخوں پر غیر متوقع حالات میں اجلاس کا انعقاد نہ ہوسکا تو اسی وقت نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More