سیکس، پورن اور سوٹ کیس میں بند لاشیں: دہرے قتل کی واردات جس نے ایک خفیہ آن لائن دنیا سے پردہ اٹھایا

بی بی سی اردو  |  Jul 23, 2025

BBC

برطانیہ میں قتل کے ایک سنسنی خیز مقدمے نے سیکس اور ڈارک ویب کی خفیہ دنیا سے پردہ اٹھایا ہے جس میں تین لوگ ملوث تھے۔ لیکن یہ ایک دوسرے کو کیسے جانتے تھے اور یہ معاملہ کیا ہے؟

انتباہ: اس تحریر میں ایسی تفصیلات موجود ہیں جو چند قارئین کے لیے پریشان کن ہو سکتی ہیں جن میں پرتشدد اور سیکس کے بارے میں تفصیلات بھی شامل ہیں۔

کولمبیا کے ایک لگژری ریزورٹ میں تین مرد ایک تیز رفتار کشتی کی سیر کر رہے تھے۔ البرٹ الفانسو کی لی جانے والی سیلفی دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے وہ، یوستن موسکیرا اور پال لونگورتھ بہترین دوست ہیں۔

لیکن حقیقت بہت مختلف تھی۔ ان کی مسکراہٹ کے پیچھے سیکس، پیسے کے لین دین کا پیچیدہ تعلق چھپا ہوا تھا۔

اس تصویر کی تاریخ کے چار ماہ بعد یوستن موسکیرا نے دونوں افراد کو ان کے لندن میں واقع فلیٹ میں بے رحمی سے قتل کر دیا۔ یہ آٹھ جولائی 2024 کا واقعہ ہے۔ قتل کے بعد موسکیرا نے ان کی لاشوں کے ٹکڑے کیے اور انھیں ایک سوٹ کیس میں ڈالنے کے بعد 116 میل سے زیادہ کا سفر کیا۔

موسکیرا نے ایک آدمی کو پیسے دیے کہ وہ انھیں پرسٹل پہنچا دے جہاں ایک پل سے یہ سوٹ کیس پھینکنے کا ارادہ تھا۔

62 سالہ البرٹ اور 71 سالہ پال ایک ساتھ رہتے تھے۔ البرٹ سوئمنگ سکھاتے تھے اور ایک لائف گارڈ بننے کی تربیت بھی حاصل کر رہے تھے۔

اس سے پہلے وہ ایک لگثری رہائشی عمارت کے جنرل مینیجر رہ چکے تھے اور اسی عمارت میں ان کی پہلی بار پال سے ملاقات ہوئی تھی۔

پال ہم جنس پرست تھے لیکن اس بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے تھے۔ وہ البرٹ کو اپنا بھائی کہہ کر بلاتے تھے۔

البرٹ بھی اپنی نجی زندگی کے بارے میں کسی سے زیادہ بات چیت نہیں کرتے تھے لیکن اس قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران ایک ایسی خفیہ سیکس کی دنیا سامنے آئی جس میں علم ہوا کہ وہ نہ صرف اس میں حصہ لیتے تھے بلکہ آن لائن ویڈیوز بھی شیئر کرتے تھے۔

پال اس بارے میں جانتے تھے لیکن وہ کبھی البرٹ کے ساتھ شریک نہیں ہوئے۔ یوستن موسکیرا کولمبیا کے شہری ہیں جو مختلف جعلی ناموں سے آن لائن فورمز پر سیکس کی ویڈیوز شائع کیا کرتے تھے۔

’وہ سیکس حادثہ تھا‘: ارب پتی تاجر کا بیٹا جو اپنی دوست کے ریپ اور قتل کیس میں 15 سال سے روپوش ہے’تجرباتی سیکس‘ کے دوران گلا دبنے سے موت: ’اس قسم کا جنسی عمل خطرناک ہوتا ہے‘میریٹل ریپ: ’وہ پورن فلمیں دیکھ کر وہی سب میرے ساتھ دہرانے کی کوشش کرتا‘کیمیکل کنٹرول اور سپائکنگ: ’میرے شوہر نے کئی سال تک نشہ آور ادویات دے کر میرا ریپ کیا‘

2012 میں البرٹ اور موسکیرا کی سکائپ پر بات چیت شروع ہوئی اور 2017 تک البرٹ نے سیکس ویڈیوز حاصل کرنے کے لیے موسکیرا کو پیسے دینا شروع کر دیے تھے۔

2023 میں ان کی پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی جب موسکیرا انگلینڈ آئے۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ البرٹ کو موسکیرا سے تعلق کے بارے میں غلط فہمی تھی۔

البرٹ کے لیے سیکس اہم تھا جبکہ موسکیرا کے لیے پیسہ۔ عدالت میں سماعت کے دوران بتایا گیا کہ البرٹ نے اپنی پوری زندگی ایک ایسے شخص کے سامنے کھول کر رکھ دی جس سے ان کا تعلق صرف پیسوں کا تھا۔

البرٹ کے بینک کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ستمبر 2022 سے جولائی 2024 کے درمیان ان کو ایک ایسی کمپنی کی جانب سے 17500 پاؤنڈ وصول ہوئے جو پورن کی ویب سائٹ چلاتی تھی۔

مئی 2022 سے فروری 2024 کے درمیان البرٹ نے موسکیرا کو تقریبا 5800و پاؤنڈ بھیجے۔ جنوری 2024 سے جون 2024 کے درمیان البرٹ نے تقریبا 928 پاؤنڈ منی گرام کے ذریعے ٹرانسفر کیے۔

اس کے بدلے میں موسکیرا نے چار ویب سائٹس پر سو سے زیادہ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں۔ ان ویب سائٹس کے صارفین سیکس شوز دیکھنا چاہتے تھے۔ 30 جون 2022 سے 12 جون 2024 کے درمیان موسکیرا 2682 پاؤنڈ کما چکے تھے۔

موسکیرا نے عدالت کو بتایا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ البرٹ ان کی ویڈیوز آن لائن شیئر کر رہے تھے اگرچہ کہ البرٹ کو وہ اس بات کی اجازت دے چکے تھے کہ وہ ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کر کے کما سکتے ہیں۔

اکتوبر 2023 میں موسکیرا کے انگلینڈ دورے کا خرچہ البرٹ نے ہی اٹھایا تھا اور وہ ان کے ساتھ ہی رہے۔ موسکیرا نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ البرٹ ہر دن ان کا ’ریپ‘ کرتے تھے اور وہ پیسوں کے عوض سیکس سے کسی قسم کی لذت حاصل نہیں کرتے تھے۔

مارچ 2024 میں البرٹ پال کو لے کر کولمبیا پہنچے جہاں انھوں نے موسکیرا کو بلایا۔ پال کے ایک دست کیون نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ انھیں کولمبیا جانے سے منع کر چکے تھے۔ ’ہم نے کہا کہ وہ ایک خطرناک جگہ ہے، وہاں نہ جاؤ۔‘

اسی سال مئی میں موسکیرا نے البرٹ کے لیے ایک اور سیکس ویڈیو بنائی اور چند ہفتوں کے اندر ہی وہ برطانیہ میں تھے۔

اس بار البرٹ نے موسکیرا کو اپنی ہی جم میں بطور مہمان ممبر شپ بھی لے کر دی اور ساتھ ہی ساتھ انھیں انگریزی زبان سیکھنے والے کورس میں بھی شامل کروا دیا۔

لیکن وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ موسکیرا برطانیہ پہنچنے سے پہلے ان کی اور پال کی معاشی معلومات حاصل کر رہا تھا۔ یہی نہیں، موسکیرا نے زہر اور آرسینک سمیت ایک فریزر کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

پال اور البرٹ کو آٹھ جولائی کو قتل کر دیا گیا۔ پال کو سر میں ایک ہتھوڑے سے متعدد بار مارا گیا۔ ان کو قتل کرنے کے بعد لاش چھپا کر موسکیرا البرٹ کا انتظار کرنے لگے جو موجود نہیں تھے۔ سیکس کے سیشن کے دوران موسکیرا نے البرٹ کو بھی قتل کر دیا جس کے بعد وہ کمرے میں ناچتے اور گاتے رہے۔

تھوڑی دیر میں موسکیرا نے البرٹ کا کمپیوٹر کھول کر کولمبیا میں اپنے بینک میں چار ہزار پاؤنڈ بھیجنے کی کوشش کی۔ تاہم ناکامی کے بعد انھوں نے ایک اے ٹی ایم جا کر البرٹ کے اکاوئنٹ سے پیسے نکلوائے۔

موسکیرا نے کئی دن بعد البرٹ اور پال کی لاشوں کے ٹکڑے کیے، ان کے سر ایک چھوٹے فریزر میں رکھ کر باقی جسم کے ٹکڑے ایک سوٹ کیس میں ڈالے اور برسٹل پہنچے۔

وول ووچ کی عدالت میں موسکیرا کو قتل کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا اور اب اکتوبر میں انھیں سزا سنائی جائے گی۔

فیونا لامدین، ایڈم کروتھر اور بیتھ کروز کی اضافی رپورٹنگ کے ساتھ

کیمیکل کنٹرول اور سپائکنگ: ’میرے شوہر نے کئی سال تک نشہ آور ادویات دے کر میرا ریپ کیا‘میریٹل ریپ: ’وہ پورن فلمیں دیکھ کر وہی سب میرے ساتھ دہرانے کی کوشش کرتا‘’وہ سیکس حادثہ تھا‘: ارب پتی تاجر کا بیٹا جو اپنی دوست کے ریپ اور قتل کیس میں 15 سال سے روپوش ہے’تجرباتی سیکس‘ کے دوران گلا دبنے سے موت: ’اس قسم کا جنسی عمل خطرناک ہوتا ہے‘اپنی بیوی کا اجنبیوں سے مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’میری والدہ اس شخص کی دیکھ بھال کر رہی تھیں جس نے اُن کا ریپ کروایا‘مردوں کو سیکس سے متعلق خواب کیوں آتے ہیں اور کیا نیند کے دوران احتلام ہونا مردانہ بانجھ پن کی علامت ہو سکتا ہے؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More