بی آر ٹی پشاور : خواتین ڈرائیورز بھی فرنٹ سیٹ پر

ہماری ویب  |  Jul 26, 2025

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) میں خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے روتھ مریم کو بطور پہلی خاتون ڈرائیور تربیت دی جا رہی ہے۔

روتھ مریم بی آر ٹی میں ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں، جسے ٹرانس پشاور نے خواتین کی پیشہ ورانہ شمولیت کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔

ادارے کے مطابق خواتین کو پہلے ہی ٹکٹنگ، سیکیورٹی، سرویلنس اور مینجمنٹ کے مختلف شعبوں میں شامل کیا جا چکا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ ادارہ خواتین کے لیے محفوظ، باوقار اور معاون ماحول فراہم کر کے نہ صرف خواتین مسافروں کے اعتماد میں اضافہ کر رہا ہے بلکہ ملازمت کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More