9 مئی کیسز: عمران خان کی 8 اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

ہماری ویب  |  Aug 09, 2025

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کی تاریخ مقرر کر دی۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق تین رکنی بینچ 12 اگست کو سماعت کرے گا جس کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے جبکہ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم کو بھی باضابطہ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت ان کے وکیل سلمان صفدر کی درخواست پر ملتوی کر دی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More