کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی ہلاک، 7 ڈمپر نذر آتش

اردو نیوز  |  Aug 10, 2025

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک دلخراش حادثے میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی ہلاک جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاجاً 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔

مزید پڑھیں

اتوار کو ریسکیو حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر بہن، بھائی اور والد سوار تھے جو ڈمپر کی ٹکر سے زخمی ہو گئے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ہسپتال منتقلی کے دوران زخمی ہونے والے بہن اور بھائی دم توڑ گئے جن کی شناخت 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے والد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور سات ڈمپروں کو آگ لگادی جبکہ موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

حادثے کے بعد راشد منہاس روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ڈمپر جلانے کے الزام میں 10افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کراچی کے فیڈرل بی ایریا میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار بہن بھائی جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ڈمپروں کو آگ لگادی pic.twitter.com/EBgtzWVTOJ

— Abid Rahi (@AbidRahiPK) August 9, 2025

آگ لگانے کے خلاف ڈمپر ڈرائیورز کا احتجاج

دوسری جانب ڈمپر کو نظر آتش کرنے کے خلاف ڈمپر ڈرائیور ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے سپرہائی وئے سہراب گوٹھ سے ٹریفک کے لیے بند کردی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی شدید متاثر ہے۔

ڈمپر ڈرائیور ایسوسی ایشن نے نیشنل ہائی وے کو بلاک کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

صدر ڈمپر ایسوسی ایشن حاجی لیاقت محسود نے دعویٰ کیا ہے کہ ’حادثہ ٹینکر کی ٹکر سے ہوا اور مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی، سات ڈمپرز جلانےکی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More