ایونٹ میں 2 جاپانی باکسرز کا انتقال، جاپان باکسنگ کمیشن نے کیا کردیا ؟

ہماری ویب  |  Aug 10, 2025

ٹوکیو میں باکسنگ ایونٹ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے 2 جاپانی باکسرز کا انتقال ہوگیا۔

28 سالہ باکسر کو ہیروماسا اوراکاوا کو یو جی سائٹو کے خلاف اپنے مقابلے کے آٹھویں راؤنڈ میں 2 اگست کو ناک آؤٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، سر پر چوٹ لگنے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جو ہفتے کے روز چل بسے۔

قبل ازیں جمعے کو 28 سالہ شیگیتوشی کوٹاری بھی سر پر چوٹ لگنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ دونوں باکسرز کے دماغ میں خون جمنے کے علاج کے لیے فوری آپریشن کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن نے دونوں باکسرز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹائٹل فائٹس 12 کے بجائے 10 راؤنڈز پر مشتمل ہوں گی، جاپان باکسنگ کمیشن

واقعے کے بعد جاپان باکسنگ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اب تمام اورینٹل اینڈ پیسفک باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل فائٹس 12 کے بجائے 10 راؤنڈز پر مشتمل ہوں گی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق کمیشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ستمبر میں خصوصی اجلاس بلایا جائے گا تاکہ اموات پر مزید غور کیا جاسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More