حکومت کی زراعت شماری رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد 49 لاکھ ہو گئی ہے جن میں سب سے زیادہ گدھے صوبہ پنجاب میں پائے جاتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ 3 ہزار ہے جو دیگر تمام صوبوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
سندھ 10 لاکھ 81 ہزار کے ساتھ دوسرے، خیبرپختونخوا 7 لاکھ 82 ہزار کے ساتھ تیسرے جبکہ بلوچستان 6 لاکھ 30 ہزار گدھوں کے ساتھ سب سے پیچھے ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد 4 ہزار ریکارڈ کی گئی۔
زراعت شماری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔