پنجاب میں مون سون کے ساتویں اسپیل کی پیشگوئی، فلڈ ایڈوائزری جاری

ہماری ویب  |  Aug 11, 2025

پنجاب میں مون سون بارشوں کے ایک اور اسپیل کے پیش نظر دریاؤں میں پانی کے اضافے اور ممکنہ سیلاب کے خدشے پر فلڈ ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہوگا جس کے باعث دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ممکن ہے۔

کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو ہنگامی صورتحال کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانات اور مویشیوں کا بروقت انخلا یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دریاؤں، نہروں، ندی نالوں اور تالابوں میں نہانے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

پی ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ممکنہ خطرات سے محفوظ رہنے کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More