بٹ کوائن سے فنڈنگ بے نقاب۔۔ سی ٹی ڈی کا پشاور میں داعش نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ

ہماری ویب  |  Aug 14, 2025

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے پشاور میں داعش کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ خصوصی ٹیم نے دہشت گردی کے واقعات میں بٹ کوائن کرنسی کے استعمال کا سراغ لگا لیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ، متنی، سربند سمیت دہشت گردی کے بڑے کیسز ٹریس کر لیے گئے ہیں، جن میں ڈی ایس پی سردار حسین اور ممتاز عالم دین مفتی منیر شاکر پر دھماکے، اور ورسک روڈ پر پولیس وینز کو تھرمل ٹیکنالوجی سے نشانہ بنانے والے دہشت گرد گروہ بھی شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پشاور میں مفتی منیر شاکر کے قتل کیس کو حل کرتے ہوئے ملوث گروہ کی نشاندہی کی گئی، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی 18 وارداتوں میں ملوث نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا، جس سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں۔

علاوہ ازیں، علما کے قتل میں ملوث گروہ کی نشاندہی کی گئی اور 11 مئی 2025 کے خودکش حملے کے ذمہ دار داعش خراسان نیٹ ورک کو بھی ختم کر دیا گیا۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی، شوکت عباس کے مطابق گزشتہ دو برسوں میں بڑے اہداف حاصل کیے گئے ہیں اور اب تیکنیکی سپورٹ، تفتیش، انٹیلی جنس اور سزا کے حوالے سے نئی تکنیک پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کی خریداری جاری ہے، جبکہ سی ٹی ڈی نے اینٹی سائبر کرائم سیلز اور مدارس مانیٹرنگ سیلز بھی قائم کیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More