بالی وڈ میں کامیابی کے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم ’سیارہ‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہو رہی ہے؟

اردو نیوز  |  Aug 14, 2025

آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم سیارہ بڑی سکرین پر راج کر رہی ہے۔ اس کے سنیما میں رونمائی کے اختتام سے پہلے ہی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ یہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر کب ریلیز ہوگی۔

شوبز ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ رومانوی میوزیکل فلم اس ستمبر میں نیٹ فلکس پر سٹریم ریلیز ہوگی۔ یہ عندیہ مبینہ طور پر یش راج فلمز کے کاسٹنگ ڈائریکٹر شانو شرما نے دیا ہے۔

اگرچہ میکرز نے باضابطہ طور پر کسی بات کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن یش راج فلمز کے کاسٹنگ ڈائریکٹر شانو شرما نے مداحوں کو ایک بڑا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ’او ٹی ٹی فلکس‘کی ایک پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیارہ 12 ستمبر 2025 کو نیٹ فلکس پر ریلیز گی۔ 

اجے دیوگن کی سن آف سردار 2 اور دھڑک 2 جیسی تازہ تھیٹر ریلیز کے مقابلے کے باوجود جس میں ترپتی ڈمری اور سدھانت چترویدی اداکاری کر رہے ہیں، سیارہ باکس آفس پر زبردست کارکردگی دکھا رہی ہے۔

یہ فلم 12 اگست تک 25 دنوں میں 327 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

فلم ’سیارہ‘ میں دو نئے چہروں آہان پانڈے اور انیت پاڈا کو متعارف کروایا گیا ہے۔

فلم میں آہان پانڈے اور انیت پڈا نے دو جذباتی عاشقوں کا کردار نبھایا ہے جو ایک پیچیدہ مگر پرجوش تعلق میں الجھے ہوتے ہیں۔ ان کی کہانی میں کبھی خوشی کی انتہا ہوتی ہے تو کبھی دل توڑ دینے والے لمحات آتے ہیں۔

فلم کے ٹریلر کے سامنے آتے ہی فلم بین دونوں اداکاروں کو سراہتے رہے ہیں، تاہم فلم کی ریلیز کے بعد نقادوں اور مداحوں نے بھی نئے چہروں کی تعریف کی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More