ابھی تک وہ آزادی نہیں جو بھائی کے پاس ہے۔۔ حبا علی خان کو اب کون سی آزادی چاہیے؟ کھل کر بول پڑیں

ہماری ویب  |  Aug 14, 2025

"میں انڈسٹری میں کام کرتی ہوں، گاڑی بھی چلاتی ہوں، جو دل چاہے پہنتی ہوں، لیکن آج بھی میرے پاس وہ آزادی نہیں ہے جو میرے بھائی کو بارہ سال کی عمر سے حاصل ہے۔ بچیوں کو ہمیشہ یہ کہانی سنائی جاتی ہے کہ ہم تم پر شک نہیں کر رہے، بس زمانہ خراب ہے۔ اگر میں کہہ دوں کہ میرا ایک دوست بات کر رہا تھا تو گھر والے فوراً چونک جاتے ہیں کہ یہ کس طرح کی بات ہے۔ یہ کیوں مانا جاتا ہے کہ لڑکا کبھی لڑکی کا صرف دوست نہیں ہوسکتا؟ عجیب بات یہ ہے کہ عورتوں کو دیکھ کر زیادہ پریشان بھی عورتیں ہی ہوتی ہیں اور پھر وہ یہ غصہ مردوں پر نکالتی ہیں۔"

پاکستانی اداکارہ حبا علی خان نے پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے وہ پہلو کھول کر بیان کیے جو اکثر نظر انداز ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے روایتی معاشرتی سوچ پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ کیسے عورت ہونے کے ناطے انہیں کئی مواقع پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حبا کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں بیٹیوں کو یقین دلانے کے بجائے یہ باور کرایا جاتا ہے کہ "ہم تمہیں آزاد چھوڑنا چاہتے ہیں مگر دنیا بری ہے" اور یہی سوچ خواتین کی زندگی کو محدود کر دیتی ہے۔ انہوں نے اس تضاد پر بھی روشنی ڈالی کہ معاشرہ مردوں کے لیے بچپن سے ہی کھلی آزادی تسلیم کرتا ہے، لیکن عورت کے لیے چھوٹی سے چھوٹی سماجی میل جول بھی سوالیہ نشان بن جاتی ہے۔

یہ گفتگو نہ صرف ان کے تجربات کی عکاسی کرتی ہے بلکہ اس سوچ پر بھی ضرب لگاتی ہے جو صدیوں سے خواتین کو یکساں مواقع سے محروم رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More