کراچی میں بارش، گورنر اور وزیراعلیٰ کا آج عام تعطیل کا اعلان

ہماری ویب  |  Aug 20, 2025

کراچی میں ہونے والی شدید بارشوں کے پیش نظر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ڈویژن میں آج بروز بدھ، 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کمشنر کراچی حسن نقوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کا اطلاق لازمی خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے رات گئے وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ شہر میں 12 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 245 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے باعث شہر کا ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا تاہم بریفنگ میں کہا گیا کہ اہم شاہراہوں کو کافی حد تک کلیئر کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں کہا کہ مزید بارش کا امکان ہے اسی لیے عوام کے مفاد میں آج عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More