دوران علاج بچی کی ہلاکت.. پولیس ملزم ڈاکٹرز کو گرفتار کرنے میں ناکام کیوں ہے؟ لواحقین پھٹ پڑے

ہماری ویب  |  Aug 31, 2025

راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں دوران علاج فوت ہونے والی بچی کے والد کی مدعیت میں چار ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ میں ڈاکٹر نمرہ، ڈاکٹر صباء، ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر شہلا کو نامزد کیا گیا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ابھی تک نامزد ڈاکٹرز میں سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا، متوفیہ کے غمزدہ لواحقین نے الزام لگایا کہ پولیس جان بوجھ کر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور ملزمان کو عبوری ضمانتوں کا موقع فراہم کر رہی ہے جبکہ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہم ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو ہر صورت گرفتار کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More