عالمی فیشن انڈسٹری کی دنیا آج ایک بڑے نقصان سے دوچار ہوگئی ہے۔ اٹلی کے نامور ڈیزائنر جورجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ وہ وہی شخصیت تھے جنہوں نے جدید دور کے فیشن کو نئی پہچان دی اور اپنے برانڈ کو ایک عالمی علامت بنایا۔
ارمانی نے آخری وقت تک اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور ادارے کی قیادت کو خود سنبھالا رکھا۔ وہ صرف ایک ڈیزائنر نہیں بلکہ اپنی محنت، وژن اور عزم کے ذریعے عالمی سطح پر فیشن کے معیار کو نئی سمت دینے والے رہنما سمجھے جاتے تھے۔
ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران ارمانی نے اپنی شخصیت پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ وہ ہر فیصلے پر خود اختیار رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا یہی انداز ان کے برانڈ کی کامیابی اور شناخت کا حصہ بھی رہا۔
ان کے موت کے بعد نہ صرف اٹلی بلکہ دنیا بھر کی فیشن کمیونٹی گہرے صدمے میں ہے، کیونکہ ارمانی کا نام طویل عرصے تک جدت اور وقار کے ساتھ جڑا رہے گا۔