اسکول ہیڈ ماسٹر کا ٹرک کی ٹکر سے انتقال۔۔ افسوس ناک حادثہ کس جگہ پیش آیا؟

ہماری ویب  |  Sep 05, 2025

کراچی میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تعلیم کے شعبے سے وابستہ سینئر معلم جان کی بازی ہار گئے۔ اطلاعات کے مطابق لیاقت آباد ٹاؤن (میل) کے سابق تعلقہ ایجوکیشن آفیسر اور ایک مقامی اسکول کے ہیڈماسٹر برکت علی راجپر گزشتہ روز ڈیوٹی سے واپسی پر سپر ہائی وے کے ملیر ہالٹ پل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے جب دودھ سپلائی کرنے والے ٹرک نے انہیں ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مرحوم کی عمر 59 برس تھی۔ مرحوم کے صاحبزادے کے مطابق ان کی میت تدفین کے لیے گاؤں لے جارہے ہیں ۔

اہلِ خانہ نے مزید بتایا کہ مرحوم برکت علی راجپر پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑ گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے جبکہ تعلیمی حلقوں نے ان کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More