امریکیوں کو غیرقانونی حراست میں لینے والے ممالک کے خلاف ایکشن ہوگا، ٹرمپ

ہماری ویب  |  Sep 09, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیے جس کے مطابق بیرون ممالک میں امریکی شہریوں کو غیرقانونی طور پر حراست میں لینے والے ممالک کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

حکم نامے کے مطابق ایسے ممالک کو بلیک لسٹ کیا جا سکے گا اور ان پر پابندیاں،ان کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی، سفری اور برآمد پر پابندی سمیت دیگر اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ نامزد ممالک کے خلاف ہرممکن اقدام کریں۔ تاہم اگر کوئی حکومت غیرقانونی طور پر گرفتار امریکی شہریوں کو رہا کر دے یا آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دے تو اس کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More