حکومت خیبرپختونخوا کے کالجز کو آؤٹ آف سورس کرنے کے فیصلے کے خلاف ایبٹ آباد میں طلبہ اور اساتذہ نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے جی ٹی روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
مظاہرے میں طلبہ و اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے فیصلے کو تعلیم دشمن قرار دیا اور سخت الفاظ میں مذمت کی۔
دوسری جانب کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ایبٹ آباد پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے ۔
احتجاج کے دوران طلبہ و اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت یہ فیصلہ واپس لے کیونکے کالجز کو آؤٹ آف سورس کرنا طلبہ کے تعلیمی مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔