باکس آفس پر ریکارڈ قائم کرنے والی فلم سیارہ نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ میں ٹاپ پر

اردو نیوز  |  Sep 19, 2025

حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’سیارہ‘ سے بالی وُڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ انیت پڈا نے مشہور اداکارہ کیارا اڈوانی کی جگہ ہارر کامیڈی فلم ’شکتی شالینی‘ میں مرکزی کردار حاصل کر لیا ہے۔

دوسری جانب فلم سیارہ باکس آفس پر ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اب نیٹ فلکس پر بھی ٹاپ ٹرینڈ کر رہی ہے۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق فلم ’شکتی شالینی‘ رواں برس 31 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ انیت پڈا نے آہان پانڈے کے ہمراہ رواں برس جولائی میں ریلیز ہونے والی محیت سوری کی فلم ’سیارہ‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ بالی وُڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ دیکھنے کو ملا تھا کہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی فلمی دنیا کے دو نئے چہروں نے فلم بینوں میں بڑی مقبولیت حاصل کی۔

انیت پڈا اور آہان پانڈے کی کرش کپور اور وانی بٹرا کے کرداروں میں جاندار اداکاری اور شاندار کیمسٹری کو ناقدین اور عوام نے یکساں طور پر سراہا۔

اطلاعات کے مطابق پروڈیوسر دانیش وِجن گزشتہ دو ماہ سے نئی ہیروئن کی تلاش میں تھے تا کہ اپنی ہارر اینڈ کامیڈی فلم کو ایک نئی سمت دے سکیں۔ انیت پڈا کی ’سیارہ‘ میں شاندار کارکردگی دیکھنے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ ’شکتی شالینی‘ میں بھی انہیں کاسٹ کیا جانا چاہیے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انیت پڈا کا لُک ٹیسٹ بھی مکمل ہو چکا ہے جبکہ شوٹنگ بھی آئندہ چند ہفتوں میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

    View this post on Instagram           A post shared by Aneet Padda (@aneetpadda_)

انیت پڈا کے کے متعلق اس پیش رفت پر فلم مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کی آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کچھ نے اداکارہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ صرف 22 برس کی عمر میں نہ صرف یش راج فلمز کے ساتھ تین فلموں کا معاہدہ کر چکی ہیں بلکہ اب مدھوک کی سب سے بڑی ہارر اینڈ کامیڈی سیریز کا حصہ بھی بن گئی ہیں۔

مداحوں کے مطابق ’یہ انیت کے روشن مستقبل کی نشانی ہے اور وہ ضرور ایک بڑی سٹار ثابت ہوں گی۔‘

دوسری جانب کچھ افراد نے انیت پڈا کی صلاحیتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی بڑی فلموں کی ہیروئن بننے کے لیے تیار نہیں ہیں اور انہیں مزید وقت اور تجربے کی ضرورت ہے۔

کچھ صارفین کی جانب سے یہ رائے بھی سامنے آئی ہے کہ کیارا اڈوانی اس کردار کے لیے زیادہ موزوں انتخاب تھیں۔

واضح رہے کہ کیارا اڈوانی اس وقت اپنی اور سدھارت ملہوترا کی نومولود بیٹی کے ساتھ گھریلو زندگی میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More