کچھ رشتے بوجھ بن جاتے ہیں۔۔ خوشبو کے طلاق کے اعلان کے بعد ارباز خان بھی خاموش نہ رہ سکے ! کیا انکشاف کردیا؟

ہماری ویب  |  Sep 19, 2025

"میں اس وقت سنگل ہوں، میرے دل میں کسی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور یہ ایک حقیقت ہے۔ یہ خبر ہے، کسی کے لیے دعوت نہیں۔ زندگی اب پختہ ہوچکی ہے اور ہم آگے بڑھ چکے ہیں۔ ہر دن ایک نیا سبق دیتا ہے۔ میں اس مرحلے سے نکل آیا ہوں جہاں انسان کو دوسروں کے ساتھ تعلق بنانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ اب میں اپنی زندگی کو ایک سنگل شخص کے طور پر انجوائے کر رہا ہوں۔ یہی سب سے بہتر طریقہ ہے کیونکہ رشتے اکثر انسان پر بوجھ بن جاتے ہیں اور بعض اوقات زندگی کو تباہ بھی کر دیتے ہیں۔"

یہ الفاظ ہیں پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ارباز خان کے، جنہوں نے بالآخر اپنے اور اداکارہ خوشبو خان کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔

ارباز خان، جنہوں نے فلمی دنیا میں اپنے کیریئر کا آغاز سید نور کی فلم "گھونگھٹ" سے کیا تھا، نہ صرف اردو بلکہ پنجابی اور پشتو فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ ٹی وی ون کے مشہور ڈرامہ سیریل "دو بوند پانی" میں میرا کے ساتھ ان کی اداکاری کو بھی بے حد سراہا گیا۔ آج کل وہ ہم ٹی وی کے ڈرامے "جن کی شادی ان کی شادی" میں ایک جن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلمی کیریئر کے ساتھ ساتھ ان کی ذاتی زندگی بھی اکثر خبروں میں رہی۔ 2004 میں ارباز خان نے فلمی اداکارہ خوشبو خان سے شادی کی، جن سے ان کے دو بیٹے آریان خان اور شیان خان ہیں۔ تاہم، چند روز قبل خوشبو خان نے سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس پر اب خود ارباز خان نے بھی مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔

وسی شاہ کے شو "زبردست" میں شرکت کے دوران ارباز خان نے اپنے مداحوں کے دل کی دھڑکنیں تیز کر دیں جب انہوں نے کھل کر کہا کہ اب وہ سنگل ہیں اور تعلقات سے دور اپنی زندگی کو نئے انداز میں گزار رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رشتے اگرچہ خوبصورت ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ بوجھ بن کر انسان کو دبا دیتے ہیں۔ اسی لیے اب وہ آزادی کے ساتھ اپنی زندگی کو بہتر اور ہلکے پھلکے انداز میں گزار رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More