پاکستان میں کیمبرج طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری، نئی سہولت مل گئی؟

ہماری ویب  |  Sep 27, 2025

کیمبرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے پاکستانی طلبہ کے لیے پہلی بار ان کی امتحانی جوابی کاپیاں دکھانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد امتحانی نظام میں شفافیت لانا اور طلبہ کو اپنی کارکردگی کے جائزے کا موقع دینا ہے۔

کیمبرج کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے دورہ کراچی کے دوران میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ طلبہ اب آن لائن اپنی امتحانی کاپی دیکھ سکیں گے اور اس کے بعد اگر وہ چاہیں تو اسکروٹنی کے لیے فیصلہ کر سکیں گے۔ یہ سہولت مکمل طور پر مفت ہے اور اس کے لیے کوئی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیمبرج سے وابستہ تمام اسکولوں کو طلبہ کی آنسر اسکرپٹس تک رسائی دے دی گئی ہے۔ اب جو طالب علم چاہے اپنی کاپی اسکول کے ذریعے دیکھ سکتا ہے۔

عظمیٰ یوسف نے مزید بتایا کہ اے اور او لیول کی سطح پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ کیمبرج کے طلبہ پاکستان میں انرول ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان میں اس وقت 800 کے قریب اسکول کیمبرج سے وابستہ ہیں جبکہ امریکا دوسرے نمبر پر ہے۔

عظمیٰ یوسف نے مزید کہا کہ کیمبرج کا نصاب مختصر اور مقصدی ہے جس سے طلبہ پر غیر ضروری بوجھ کم ہوتا ہے اور وہ صرف وہی مواد پڑھتے ہیں جو واقعی اہمیت رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More