ہماری ویب | Sep 27, 2025
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گومازین میں سی پیک روڈ پر مسافر بس اور گاڑی میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس کر جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک کم از کم 5 لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کیا جا چکا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں مزید لاشیں موجود ہیں جس سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حادثے کے بعد روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ اور لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More