کراچی میں گرمی نے دوبارہ ڈیرے ڈال لیے، پارہ کہاں تک جائے گا؟

ہماری ویب  |  Sep 27, 2025

شہر قائد میں کئی ہفتوں کی خوشگوار فضا کے بعد گرمی نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ تیز دھوپ اور صاف مطلع کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے پہلے پہر شمال مغربی ہوائیں چلیں گی جو بعد ازاں سمندر سے آنے والی جنوب مغربی ہواؤں میں تبدیل ہوجائیں گی۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب 90 فیصد اور شام کے وقت 65 فیصد تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جس کے باعث گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی آئندہ دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بارش کے آثار موجود نہیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More