بھارت نے سیاست اور کھیل کو ملانے کی روایت اتوار کے روز بھی جاری رکھی۔
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت نے اپنی حریف ٹیم پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
ایشیا کپ سے شروع ہونے والی ہٹ دھرمی کی یہ روایت آج کولمبو کے پریم اسٹیڈیم میں بھی نظر آئی جب پاکستان بھارت کے درمیان آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے میچ کا ٹاس ہوا۔ اس موقع پر فاطمہ ثنا شش و پنج میں نظر آئی کہ ان کی حریف ان سے ہاتھ ملائے گی یا نہیں۔
کرکٹ میں دونوں کپتانوں کا ہاتھ ملانا بہت پرانی روایت ہے لیکن کوئی قانون نہیں اور بھارت نے ایشیا کپ سے پاکستان ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔