اس کو جیل میں بند کردینا چاہیے۔۔ فضا علی نے کئی لوگوں کی جان خطرے میں کیسے ڈال دی تھی؟ صارفین کا اہم مطالبہ

ہماری ویب  |  Oct 06, 2025

”یہ تو سنگین جرم ہے، اسے جیل میں ڈالنا چاہیے۔“

”ایسی باتوں پر مذاق صرف پاکستان میں ہی بنایا جا سکتا ہے۔“

”یہ نفسیاتی ہے، یہ اقدام قتل ہے۔“

یہ وہ سخت تبصرے ہیں جو فضا علی کے حالیہ انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سامنے آئے ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ، گلوکارہ اور اینکر فضا علی، جو تین دہائیوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور ہمیشہ اپنی بے باک گفتگو اور غیر متوقع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، ایک بار پھر تنازعے میں گھر گئی ہیں۔

حالیہ شو میں عائشہ جہانزیب کے ساتھ بطور مہمان شریک ہونے کے دوران فضا علی نے ایسا انکشاف کر ڈالا جس نے پورے انٹرنیٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔ فضا نے بتایا کہ وہ ایک بار کسی بات پر اتنی ناراض ہوئیں کہ انہوں نے اپنے پورے ڈرامہ یونٹ کو نشہ آور دوا دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی نے سیٹ سے باہر کوئی بات کی جس پر وہ دلبرداشتہ ہو گئیں اور نتیجے میں انہوں نے کھانے میں ایک حساس نوعیت کی دوا ملا کر سب کو کھلا دیا۔

یہ بیان سنتے ہی دیکھنے والوں کے ہوش اُڑ گئے۔ لوگ حیران ہیں کہ اتنی سنگین حرکت کو کس آسانی سے مزاح کے انداز میں بیان کیا گیا۔ ناقدین کے مطابق یہ حرکت کسی کی جان بھی لے سکتی تھی، اور اگر واقعی ایسا کیا گیا تھا تو یہ کھلم کھلا ایک مجرمانہ فعل ہے۔

انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور لوگ پوچھ رہے ہیں کہ آخر اس پر کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ کسی کے بقول، "یہ صرف پاکستان میں ممکن ہے کہ کوئی اداکارہ ایسے جرم کو قصہ بنا کر بیان کرے اور قانون خاموش رہے۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More