پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ میں نسل کشی کی مہم کو رکوانا تھا: شہباز شریف

اردو نیوز  |  Oct 14, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی کی مہم کو فوری طور پر رکوانا تھا۔ 

منگل کو وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی کانفرنس کے بعد وطن واپس پر اپنے خیالات شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی کی مہم کو فوری طور پر روکنا تھا۔ دیگر برادر اقوام کے ساتھ مل کر اس ترجیح کو تسلسل کے ساتھ بیان کیا گیا اور اسے تقویت دی گئی۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ ’1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک ایسی مضبوط اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، پاکستان کی مشرق وسطیٰ پالیسی کی بنیاد ہے اور رہے گی۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور خوشحالی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’صدر ٹرمپ کے ساتھ ہمارا اظہار تشکر اس امر کی بنیاد پر ہے کہ وہ اس نسل کشی کو روکیں گے اور وعدہ پورا کریں گے۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ ہم امن کے لیے صدر ٹرمپ کی منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے۔

As I board the plane to return home after the Gaza Peace Summit in Sharm el Sheikh, I want to share some reflections on the potentially transformational nature of what took place and why Pakistan has been so deeply involved.

The most important priority for Pakistan was the…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 14, 2025

مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں ہونے والے امن سربراہی اجلاس میں پاکستان سمیت 20 سے زائد ممالک کے رہنما شریک تھے۔

صدر ٹرمپ نے ستمبر کے آخر میں غزہ کے لیے 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا، جسے اس جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی حیثیت حاصل رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More