عدل و انصاف کا مضبوط نظام ہی درحقیقت مضبوط معاشروں کی بنیاد ہے: سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی

اردو نیوز  |  Oct 16, 2025

رابطہ عالم اسلامی (مسلم ورلڈ لیگ) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ دینِ اسلام سب کے لیے بنیادی حقوق یقینی بنانے کا درس دیتا ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں ’بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق، ایک آئینی ضرورت‘ کے عنوان سے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی معاشرے میں استحکام کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں انصاف کی فراہمی کے لیے قرآنی آیات اور احادیث کے حوالے دیے

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ اسلام سب کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ ’اسلام مساوات اور رواداری کا درس دیتا ہے، اسلام انصاف پسند دین ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ عدل و انصاف کا مضبوط نظام ہی درحقیقت مضبوط معاشروں کی بنیاد ہے۔

’نانصافی معاشرے کی جڑیں کھوکھلی کرتی ہے۔ دینِ اسلام سب کے لیے بنیادی حقوق یقینی بنانے کا درس دیتا ہے۔‘

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پیغمبرِ اسلام کو دونوں جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ اسلام میں اقلیتوں کے حقوق پر خاص طور پر زور دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر العیسیٰ نے کہا کہ اسلام صرف ظلم کے خلاف جنگ کی اجازت دیتا ہے۔ ’اسلام نہ صرف جنگوں کو روکنے بلکہ اُن کے اسباب کے خاتمے پر بھی زور دیتا ہے۔‘

ڈاکٹر العیسیٰ کا کہنا تھا کہ عدل و انصاف کا مضبوط نظام ہی درحقیقت مضبوط معاشروں کی بنیاد ہے۔ فوٹو: سکرین گریبانہوں نے کہا کہ ’سمپوزیم میں شرکت کی دعوت پر پاکستان کے چیف جسٹس یحٰیی آفریدی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

سمپوزیم سے پاکستان کے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے بھی خطاب کیا۔

سمپوزیم میں سپریم کورٹ کے ججز، وکلا اور مختلف شعبے ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More