ثالثی کے لیے کام کر رہے ہیں، مکالمے اور مذاکرات کے ذریعے تنازع ختم کیا جائے: چین کا پاکستان اور افغانستان سے مطالبہ

بی بی سی اردو  |  Feb 27, 2026

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کروانے کے لیے تیار ہے۔اقوامِ متحدہ کے رہنماؤں نے افغانستان اور پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہبین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں۔ افغانستان میں طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے ننگرہار صوبے میں عمری نامی پناہ گزین کیمپ پر گذشتہ رات کیے گئے حملوں میں کم از کم نو افراد زخمی ہو گئے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیانات میں میں طالبان فورسز کی جانب سے متعدد پاکستانی چیک پوسٹس کو تباہ کرنے، کچھ کو قبضے میں لینے اور متعدد فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کارروائیوں میں پاکستانی فوج کے 55 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغانستان میں کابل، پکتیکا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاع اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔پاکستان نے افغانستان میں طالبان کے 133 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔افغان طالبان نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

ثالثی کے لیے کام کر رہے ہیں، مکالمے اور مذاکرات کے ذریعے تنازع ختم کیا جائے: چین کا پاکستان اور افغانستان سے مطالبہ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More