شمائل حسین سمیت پاکستانی ون ڈے سکواڈ میں شامل چھ نئے کھلاڑی کون ہیں؟

بی بی سی اردو  |  Mar 05, 2026

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے سکواڈ میں چھ ایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تین میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ ون ڈے سکواڈ سے بابر اعظم، صائم ایوب، فخر زمان اور دیگر کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

شمائل حسین، عبدالصمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود اور صاحبزادہ فرحان کو پہلی مرتبہ پاکستان کی ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

عبدالصمد، معاذ صداقت، سعد مسعود اور شمائل حسین نے حال ہی میں ابو ظہبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف پاکستان شاہینز کی نمائندگی کی تھی۔

ان کے علاوہ سکواڈ میں فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

آئیں پاکستانی ون ڈے ٹیم میں پہلی مرتبہ شامل کیے جانے والے کھلاڑیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

شمائل حسین

شمائل حسین ایک اوپننگ بلے باز ہیں جو کہ 26 فرسٹ کلاس میچوں میں 45 کی اوسط سے 2019 رنز بنا چکے ہیں۔

ان کا آبائی تعلق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ہے۔

وہ پاکستانی صحافی طلعت حسین کے بیٹے ہیں اور شاید اسی لیے ان کے نام کو لے کر سوشل میڈیا پر مختلف آرا کا اظہار بھی دیکھا گیا ہے۔

جیسے سیاستدان اور سابق وزیر فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ انھیں طلعت حسین کا بیٹے ہونے پر’قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرا دیا گیا۔‘

تاہم پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کرکٹ ٹیم نے شمائل حسین کی قیادت میں نئے ریکارڈ قائم کیے اور پریزیڈنٹس ٹرافی اور پریزیڈنٹس ون ڈے ٹورنامنٹ جیتا۔ وہ ہمارے ٹاپ بلے باز اور کپتان تھے۔‘

انھوں نے گزارش کی کہ ’اپنی سیاست کے لیے ایک نوجوان کرکٹر کا کیریئر برباد نہ کریں۔ انھیں اپنے ٹیلنٹ پر پرکھیں۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل شمائل حسین انڈر 19 اور پاکستان شاہینز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

جبکہ رواں سال پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انھیں ایمرجنگ کیٹگری میں ریٹین کیا ہے۔

کرکٹ تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز کے مطابق شمائل کی فرسٹ کلاس میں چھ سینچریاں ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ بھی 77.17 ہے۔

عبدالصمد

عبدالصمد کا آبائی تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے اور وہ گذشتہ برس پاکستان کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

نعمان نیاز کے مطابق وہ ٹی 20 میچز میں بڑے ہِٹ لگانے کے لیے جانے جاتے ہیں جبکہ ان کی فرسٹ کلاس کی اوسط 13 اور لسٹ اے کرکٹ کی 35.42 ہے۔

Getty Imagesمعاذ صداقت بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں

وہ ایک مڈل آرڈر بلّے باز ہیں اور اس سے قبل پاکستان اے، پشاور زلمی اور پی آئی اے کی ٹیموں کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔

عمران خان کا سورو گنگولی کو مشورہ، سلیم ملک کی دھمکی اور مشرف کی فون کال’ہم خاموش نہیں رہ سکتے، آواز اٹھاتے رہیں گے‘: سابق کرکٹ کپتانوں کے خط پر پاکستانی حکومت نے کیا کہا؟عثمان طارق کا ’وقفہ‘، انڈین شائقین کرکٹ کی پریشانی اور ایشون کی وضاحت: ’یہ انڈیا کے خلاف ٹرمپ کارڈ ہو گا‘وزیرستان کی ننھی فاسٹ بولر کو پشاور زلمی کی پیشکش: ’بابر اعظم پسند ہیں لیکن خود بیٹنگ میں مزہ نہیں آتا‘معاذ صداقت

معاذ صداقت کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔ وہ حال ہی میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر منظرِ عام پر آئے تھے۔

اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں وہ 12 نصف سینچریوں اور دو سینچریوں کی مدد سے 1451 رنز بنا چکے ہیں۔

وہ پشاور زلمی کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں اور اس برس پی ایس ایل میں وہ حیدرآباد کنگزمین میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

سعد مسعود

21 سالہ سعد مسعود کا آبائی تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ ایک آلراؤنڈر ہیں۔

ماضی میں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ رہ چکے ہیں اور اس بار وہ ملتان سلطانز کے لیے کھیلیں گے۔

وہ برطانوی ایتھلیٹ جو رمضان کے روزے رکھ کر میراتھون کی تیاری کر رہا ہےپی ایس ایل میں ’ملتان سلطانز‘ کی واپسی: نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز کا نام تبدیل کرنے پر علی ترین کا ’شکریہ‘’سٹارز کے ناتواں کندھے ورلڈ کپ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے‘عمران خان کا سورو گنگولی کو مشورہ، سلیم ملک کی دھمکی اور مشرف کی فون کال

کرک انفو کے مطابق وہ 24 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں، جس میں وہ 321 رنز بنا چکے ہیں اور 22 وکٹیں لے چکے ہیں۔

Getty Imagesصاحبزادہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز بن کر اُبھرے تھےصاحبزادہ فرحان

صاحبزادہ فرحان اس ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بلّے باز تھے اور انھوں نے اس ٹورنامنٹ میں دو سینچریاں بھی سکور کی تھیں۔

تاہم انھوں نے آج تک ون کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کی ہے۔ وہ اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 63 میچز کھیل کر 44 کی اوسط سے 4796 رنز بنا چکے ہیں۔

محمد غازی غوری

محمد غازی غوری سنہ 2003 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے علاوہ سٹیٹ بینک، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی ریجن انڈر 16 کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

وہ وکٹ کیپر اور دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔

کرک انفو کے مطابق ان کے فرسٹ کلاس میں 1692 رنز ہیں۔

بابر اور صائم کو ڈراپ کیے جانے پر بحث

پاکستان کے سکواڈ کے اعلان پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

جہاں کچھ لوگ نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت پر خوش ہیں، وہیں کچھ صارفین بابر اعظم اور صائم ایوب کو ون ڈے ٹیم سے باہر کرنے پر نالاں نظر آتے ہیں۔

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میں خراب پرفارمنس پر بابر اعظم اور صائم ایوب کو ون ڈے ٹیم سے نکالنا درست فیصلہ نہیں ہے۔

کرکٹ تجزیہ کار عثمان سمیع الدین نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ صائم ایوب نے اپنے آخری 11 ون ڈے میچوں میں دو سینچریاں اور دو نصف سینچریاں سکور کی ہیں اور ان کے رن بنانے کی اوسط 47 ہے۔

شاہد ہاشمی بھی اس بات پر حیرت کرتے ہوئے نظر آئے۔ انھوں نے لکھا کہ ’ایک فارمیٹ میں بُری کارکردگی دکھانے پر آپ کو دوسرے فارمیٹ سے بھی ڈراپ کر دیا جائے گا۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ بابر اعظم 140 میچوں میں 20 سینچریوں کی مدد سے ساڑھے چھ ہزار سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں اور ان کی رنز بنانے کی اوسط 53 ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ پچھلے سیریز میں سینچری بنانے کے باوجود انھیں ٹیم سے ڈراپ کر دینا ایک حیران کُن بات ہے۔

ایکس پر محمد عقیل نامی ایک صارف کہتے ہیں کہ ’بابر اعظم ہمارے سب سے بہترین بلے باز ہیں اور آپ نے ان کو ٹی 20 کی کارکردگی پر ڈراپ کر دیا۔ سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی انتہائی بُری کارکردگی کے باوجود ٹیم میں ہیں۔‘

دوسری جانب احسن خان لکھتے ہیں کہ ٹیم میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب اور بابر اعظم کی غیرموجودگی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ ’پی سی بی نے ورلڈ کپ 2027 کے لیے نوجوانوں پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

’یہ سب جارحانہ کھلاڑی ہیں، ان سب کے لیے نیک تمنائیں۔‘

عمران خان کا سورو گنگولی کو مشورہ، سلیم ملک کی دھمکی اور مشرف کی فون کال’ہم خاموش نہیں رہ سکتے، آواز اٹھاتے رہیں گے‘: سابق کرکٹ کپتانوں کے خط پر پاکستانی حکومت نے کیا کہا؟قومی کھیل کی ہاکیوں سے ٹھکائیوزیرستان کی ننھی فاسٹ بولر کو پشاور زلمی کی پیشکش: ’بابر اعظم پسند ہیں لیکن خود بیٹنگ میں مزہ نہیں آتا‘عثمان طارق کا ’وقفہ‘، انڈین شائقین کرکٹ کی پریشانی اور ایشون کی وضاحت: ’یہ انڈیا کے خلاف ٹرمپ کارڈ ہو گا‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More