کراچی انٹرمیڈیٹ: اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

ہماری ویب  |  Dec 09, 2015

کراچی۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔
 


محمد عمران خان چشتی کے مطابق مذکورہ گروپس کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز بدھ 9 دسمبر 2015ء سے بروز جمعہ 8 جنوری 2015ء تک بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ان دونوں گروپس کی مارکس شیٹس کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں، طلباء اپنے کالجوں سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More