جامعہ کراچی، امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ہماری ویب  |  Feb 11, 2016

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
 


جس کے مطابق طلبہ اپنے امتحانی فارم 5000/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور کمبائنڈ کے لئے 8000/= روپے فیس کے ساتھ بروز پیر15 فروری 2016 ء کو جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانی فارم بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2009 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیںاورسالانہ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرنا ہونگے۔
مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More