ٹوئٹر نے آن لائن بدسلوکی کاحل ڈھونڈلیا،صافین کو کنٹرول دینے کا فیصلہ

روزنامہ اوصاف  |  Jan 13, 2020

نیویارک(این این آئی)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ آن لائن بدسلوکی روکنے کے لیے وہ صارفین کو ہی کنٹرول دینے کے طریقوں کا جائزہ لے رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے اپنے اکاؤنٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ ٹوئٹر پر ہونے والی گفتگو کو محفوظ بنانے کے لیے صارفین کو کنٹرول دینا چاہتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 2020کے اوائل میں تجربات کے ذریعے مختلف آپشنز کا جائزہ لیں گے کہ کون ٹوئٹس کا جواب دے سکتا ہے۔کمپنی کی عہدیداروں نے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو میں اس اقدام کی تفصیلات بتائیں۔اس  حوالے سے مزید بتایا گیا کہ جو سب سے سخت ایکشن ہوگا وہ یہ کہ ٹوئٹر صارف کسی کو بھی پیغام بھیجنے یا اس پر ردعمل سے روک سکتا ہے۔ٹوئٹر کے مطابق صرف صارف کے پاس کنٹرول ہوگا جس کے تحت وہ اپنی مرضی سے دیگر صارفین کو پیغام بھیجنے یا ردعمل کے اظہار کا موقع دیں گے۔ٹیک کرچ کے مطابق نجی کمپنی کی سربراہ سوزان ڑی نے کہا 'ہم نے سوچا اگر ہم واقعی صارف کے ہاتھوں میں مزید کنٹرول دے دیں تو کیا ہوگا؟انہوں نے کہا کہ ابھی ٹوئٹر پر عوامی گفتگو یہ ہے کہ آپ ٹوئٹ پر کچھ ایسا کریں جو دنیا میں ہر کوئی دیکھے اور ہر کوئی جواب دے، یا آپ کسی سے براہ راست گفتگو کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آن لائن بدسلوکی ٹوئٹر سمیت بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More