بنگلاديش کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر راضی ہوگئی

سماء نیوز  |  Jan 14, 2020

بنگلاديش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ميں ٹيسٹ سيريز کھيلنے پر راضا مندی ظاہر کردی، سيريز ميں 3 ٹی ٹوئنٹی، ایک ون ڈے اور 2 ٹيسٹ میچز پاکستان ميں ہوں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بی سی بی نے دورہ پاکستان کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد سیریز کا شیڈول طے ہوگیا، طے کردہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم دورہ کرنے کے لیے دو ماہ میں تین مرتبہ پاکستان آئے گی۔

پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی ہوں گے، دوسرے مرحلے میں واحد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں بنگلہ دیشی ٹیم ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

دوسرے مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 7 سے11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا مرحلہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد ہوگا، واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ 3 اپریل کو جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More