حزب اختلاف کا اصل مسئلہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔۔۔ گورنر پنجاب کھل کر بول پڑے

سچ ٹی وی  |  Feb 15, 2020

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کا مسئلہ مہنگائی یا کچھ اور نہیں بلکہ ان کو اپنی ذات کی فکر ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، کرپشن کرنے والے سزا سے بچ نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ سچی اور کھری بات کرتے ہیں، آئین و قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کے ایل این جی جیسے معاہدوں کے نتائج قوم بھگت رہی ہے، حکومت نے کامیاب پالیسی سے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ 75 فیصد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوچکا ہے، دنیا حکومتی کارکردگی کو تسلیم کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں مزید دو ہزار یوٹیلیٹی سٹورز کھولنے سے عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا، نئے انتخابی قوانین لانے کا حکومتی فیصلہ تاریخی اقدام ہے ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More