کورونا وائرس: غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ سکتے ہیں

اردو نیوز  |  Mar 13, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر غیر ملکی اور مقامی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

پی سی بی کے ترجمان سمیع الحسن برنی نے اردو نیوز کو بتایا کہ آٹھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لیگ سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی۔

ترجمان کے مطابق ’آج (جمعہ کے روز) میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ ’جو کھلاڑی جانا چاہتے ہیں وہ جا سکتے ہیں اور فرنچائزز کو ان کے متبادل کھلاڑی رکھنے کی اجازت ہو گی۔‘ 

مزید پڑھیںکورونا: اٹلی میں پہلے پاکستانی کی ہلاکت Node ID: 464261کورونا سے نمٹنے کے لیے قوت مدافعت کیسے بڑھائیںNode ID: 464631ترجمان پی سی بی نے کہا کہ مقامی کھلاڑی جو پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز نہیں کھیلنا چاہتے ان کو بھی اجازت ہے کہ وہ لیگ سے دستبردار ہوجائیں تاہم ابھی تک کسی مقامی کھلاڑی کی جانب سے کوئی درخواست نہیں کی گئی ہے۔

اردو نیوز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی لیونگ سٹون، ڈاؤسن، کارلوس بریتھ ویٹ، ریلی روسو، جیمز ونس، ٹام بنٹن، لیوس گریگوری اور ایلیکس ہیلز آج رات براستہ دبئی پاکستان سے روانہ ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے سندھ حکومت کی سفارش پر کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے باقی چار میچ خالی سٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More