رائے ونڈ مذہبی اجتماع مختصر

اردو نیوز  |  Mar 15, 2020

پاکستانی حکومت کی جانب سے انتباہ اور کورونا وائرس کے خطرات کو نظر انداز کرتے ہوئے رواں ہفتے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہزاروں افراد تبلیغی اجتماع کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔

تاہم اب منتظمین کی جانب سے اس اجتماع کو مختصر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان میں یہ مذہبی اجتماع ہر سال لاہور سے 30 کلومیٹر جنوب میں رائے ونڈ کے مقام پر منعقد کیا جاتا ہے، یہ ملک کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہوتا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منتظمین نے جمعرات کو اس اجتماع کو مختصر کر دیا تھا تاہم ان کا کہنا ہے کہ ’ایسا خراب موسم کی وجہ سے کیا گیا۔‘ 

’خطبہ اور نماز جمعہ کو 15 منٹ تک محدود کیا جائے‘Node ID: 46388150 سے زیادہ مہمانوں کی شرکت پر پابندیNode ID: 464501’نماز جمعہ جامع مساجد تک محدود نہیں‘Node ID: 464511

یہ تبلیغی اجتماع جمعرات کو اس وقت ختم کیا گیا جب اڑھائی لاکھ افراد لاہور کے قریب کیمپس میں پانچ روزہ اجتماع کے لیے اکٹھے ہو چکے تھے۔

 

تبلیغی اجتماع کے ایک منتظم احسان اللہ نے جمعے کو اے ایف پی کو بتایا کہ ’ان میں سے اکثر لوگ اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں تاہم اب بھی ہزاروں افراد وہاں موجود ہیں۔ باقی لوگ آج اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت تک کورونا وائرس کے 21 تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں تاہم اس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ 

ملک کی 21 کروڑ 50 لاکھ کی آبادی میں 500 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More