سندھ حکومت کا چین سے ملنے والی امداد کا 60 فیصد دیگر صوبوں کو دینے کا اعلان

اب تک  |  Mar 26, 2020

کراچی: (25 مارچ 2020) چین سے ملنے والے این 95 ماسک کے حوالے سے سندھ حکومت نے احسن اقدام اٹھا لیا۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ میں سے سندھ حکومت صرف دو لاکھ ماسک اپنے پاس رکھے گی۔

ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پانچ لاکھ میں سے سندھ حکومت صرف دو لاکھ ماسک اپنے پاس رکھے گی۔ تین لاکھ ماسک پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کو دیئے جائیں گے۔ باہمی اتحاد ہی سے ہم اس جنگ کو جیت سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More