پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 195 پوائنٹس کا اضافہ

اب تک  |  Apr 10, 2020

کراچی: (10 اپریل 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ 195 پوائنٹس کے اضافے سے 32 ہزار کا ہندسہ عبور کر کے اختتام پذیر ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام سے قبل تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس نے 32 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا۔ اس طرح مارکیٹ 195 پوائنٹس کے اضافے سے 32 ہزار 33 کی سطح پر بند ہوئی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 32 ہزار 86، جبکہ کم ترین سطح 31 ہزار 337 رہی۔—

ادھر انٹر بینک میں ڈالر 39 پیسے کی کمی سے 166 روہے 79 پیسے پر آگیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی سے 166 روپے 75 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب لاک ڈاون کے باعث صرافہ مارکیٹیں بند رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More